ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالویادوکے اہل خانہ کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ،ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں میسا بھارتی کو جاری کیا سمن

لالویادوکے اہل خانہ کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ،ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں میسا بھارتی کو جاری کیا سمن

Tue, 11 Jul 2017 11:57:08    S.O. News Service

نئی دہلی10؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے آر جے ڈی رہنما میسا بھارتی کو سمن جاری کیا ہے۔حکام نے پیر کو بتایا کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا کو کیس کے تفتیشی افسر کے سامنے منگل کو نئی دہلی میں پیش ہونے کے لئے کہاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ میسا کو ان کی ذاتی مالی لین دین سمیت کچھ دستاویزات بھی لانے کے لئے کہا گیا ہے۔ان کے شوہر شیلیش کمار کو بھی اس معاملے میں طلب کئے جانے کا امکان ہے۔فرضی کمپنیوں کے ملوث ہونے والی منی لاڈرنگ تحقیقات کے تحت 8جولائی کومرکزی تفتیشی ایجنسی نے میسا، شیلیش کے دہلی واقع تین احاطے اور ان سے منسلک ایک کمپنی پرچھاپہ ماراتھا۔بدعنوانی کے ایک معاملے میں ایک دن پہلے ہی سی بی آئی نے آر جے ڈی سربراہ اور ان کے خاندان کے بہت سے احاطے میں چھاپہ مارا تھا۔میسا، ان کے شوہر کے نام سے رجسٹرڈ تین فارم ہاؤسوں اور مشیل پرنٹر اینڈ پیکرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے احاطے میں ای ڈی نے تلاشی لی۔میسا اور ان کے شوہر اس کمپنی کے ماضی میں مبینہ طور پر ڈائریکٹرتھے۔ڈائریکٹوریٹ ابھی میسا سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا ہے اور پکڑی گئی دستاویزات کے بارے میں بھی ان سے سوال جواب کرنا چاہتا ہے۔تازہ سمن اور تلاشی 8000کروڑروپے کے منی لاڈرنگ تحقیقات سے منسلک ہے، جو ای ڈی نے دہلی کی بنیاد کاروباری بھائی سریندرکمارجین اور وریندر جین اور دیگر کے خلاف ہے۔انہوں نے 90فرضی کمپنیوں کے ذریعے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ڈائریکٹوریٹ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت ایک کیس میں جین برادران کوپہلے ہی گرفتار کر چکاہے۔جانچ ایجنسی نے بتایا کہ اس نے پتہ لگایا ہے کہ اس نے مشیل پرنٹر اینڈ پیکرس پرائیویٹ لمیٹڈ کے 12000اسٹاک سال2007-08کے دوران 100 روپے فی شیئر کی شرح سے خریدے گئے تھے۔


Share: